ڈیرہ غازیخان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

قبضے سے عبادت گاہوں کے نقشے، ہیند گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد

منگل 6 نومبر 2018 20:43

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) محکمہ انسداد دہشتگروی نے ڈیرہ غازیخان میں کا رروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلا ع پر کا رراوئی کی گئی جس میں کا لعد م تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے دہشت گردوں چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رہے تھے، دہشت گردوں میں اسلام، کاشف اور صادق شامل ہیںجبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے عبادت گاہوں کے نقشے، ہیند گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں