پندرہ سے زائد کمرشل صارفین کے خلاف دائراستغاثوں پر کارروائی کے حکامات جاری

منگل 20 نومبر 2018 13:27

پندرہ سے زائد کمرشل صارفین کے خلاف دائراستغاثوں پر کارروائی کے حکامات جاری
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے بجلی چوری اور بقایاجات کے خلاف واپڈا حکام کی جانب سے پندرہ سے زائد کمرشل صارفین کے خلاف دائراستغاثوں پر کارروائی کے حکامات جاری کردیئے ۔واپڈاڈیرہ کے مختلف سب ڈویژن کے گریڈ سترہ کے افسران کی جانب سے بجلی چوری اور بقایات جات کی عدم ادائیگی پر پندرہ سے زائد بجلی کے کمرشل صارفین کے خلاف عدالت میں الگ الگ استغاثہ دائر کیے گئے ۔

عدالت کی جانب سے واپڈا افسران کے بیان ریکارڈ کیے گئے اور بعدازاں عدالت نے استغاثہ پر مزید کاروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانوں کو بھیج کر ایس ایچ اوز کو ان پرمزید چھان بین مکمل کرکے رپورٹ مقررہ تاریخ کو عدالت میں جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قانونی ماہرین کے مطابق پولیس کی جانب سے فائنل رپورٹ عدالت میں جمع ہونے پر عدالت اس پر مزید کارروائی کے لئے صارف کو طلب کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

عدالت کے مطمئن نہ ہونے پر صارف کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فریقین سے گواہان اور شہادتیں طلب کی جائیں گی اور اس کے نتیجے میں صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا جاسکتا ہے۔پولیس صرف عدالتی حکم کے تحت ہی صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کرسکے گی۔اس کے علاوہ پولیس کو براہ راست صارف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں