ڈیرہ غازیخان میں ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے کام کیا جارہا ہے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی

بدھ 2 جنوری 2019 20:15

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماں اور بچہ کی بہتر صحت کے لئے کام کیا جارہا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا ہے اربن یونین کونسل سات اور چورہٹہ میں ای پی آئی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی اور دونوں یونین کونسلوں میں چار سو نو بچوں اور ستر حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

بارہ ویکسینیٹرز اور بارہ سپروائزرز نے ای پی آئی مہم میں حصہ لیا جن میں نیوٹریشن سپر وائزرز وجیہ الحسن،زبیر مصطفے،شہزاد علی، نعمان،سمیع اللہ،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،اے ایس وی رضوان،محمد شفیع،سی ڈی سی اقبال گجر،احسان اللہ،میڈیکل ٹیکنیشن عامر کریم،لیب ٹیکنیشن خبیب احمد شامل تھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہدحسین مگسی نے ٹیموں کی محنت اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی ٹیم ورک سے مزید بہتر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں