عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم پر توجہ مرکوز کریں، ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف

جمعہ 4 جنوری 2019 22:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ دور جدید میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کی دوڑ ہے اور جو ملک ٹیکنالوجی میں ثبقت حاصل کر لے گا وہی ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں ایجوکیشن یونیورسٹی میں اے آر جی سافٹ ویئر ہائوس کے زیر اہتمام منعقدہ موٹیویشنل سیمینار کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ایجوکیشن یونیورسٹی ڈیرہ میں اے آر جی سافٹ ویئر ہائوس کے زیر اہتمام ایک موٹیویشنل سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ وئیر ہائوس ان لوگوں کے لیے ہے جو ڈگری تو حاصل کر لیتے ہیں مگروہ سکل حاصل نہیں کر پاتے اس سافٹ ویئر ہائوس میں سٹاف پروفیشنل ہے جو کسی نہ کسی ادارے سے منسلک ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں کافی عبور رکھتے ہیں یہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے جہاں پر مستحق افراد کے لیے بھی خصوصی رعایت رکھی گئی ہے تاکہ ڈیرہ غازی خان کی عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے ان سے قبل ڈائریکٹر سافٹ ہائوس اینڈ میڈیا سٹوڈیو امجد رزاق غوری ، مظہر حسین غوری ، پرنسپل ایجوکیشن یونیورٹی ساجد علی انصاری نے بھی خطاب کیا اور طلبہ و طالبات کو ٹیکنالوجی کی افادیت اور اہمیت بارے آگہی دیتے ہوئے نجی سافٹ ویئر ہائوس کی خصوصیات بیان کی انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں جتنے میں امراء ہیں وہ زیادہ تر ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی کرکے آگے آئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ ، ڈاکٹرمحمد عمران توصیف ، ڈاکٹر زاہد عمان ، ڈاکٹر محمد عدنان اصغر ، ڈاکٹر محسن احسان ، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر رانا فرحت محمود، محمد اعظم ، ماجد ندیم ، تجمل دولتانہ ، محمد نصیر الدین ، محمد ارشد ، عدنان علی و دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں