تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ، ذرائع

اتوار 27 جنوری 2019 13:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2019ء) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقے کے رہائشی نے درخواست دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ عدنان ظفر نامی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

(جاری ہے)

زیادتی اور بلیک میلنگ کا شکار لڑکے نے اپنے وڈیو بیان بتایا کہ ملزم عدنان ظفر نے کالج اور اسکولوں کے کئی لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا رہا تاہم رقم نہ ملنے پر وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی جنوری میں تونسہ میں ہی 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں