ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

جمعرات 14 مارچ 2019 19:04

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمدا قبال مظہر مہار نے ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے زندہ پیر میلے کے دوران میڈیکل کیمپ لگانے اور ایمبولینس سروس شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کیی․ قبل ازیںڈپٹی کمشنر زندہ پیر ٹریکٹرٹرالی حادثہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے ․ زخمیوں کی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقلی اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی․ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اور دیگر موجو د تھی․ ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا․ اسسٹنٹ کمشنر صدر شاہد ملک اوردیگر افسران موجود تھے ․ واضح رہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر کے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی زندہ پیر میلہ کیلئے جاتے ہوئے راستے میں کھائی میں جاگری جس سے ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ افراد بلاک 29کے ستر سالہ سجاد حسین ، بلاک 17کی پچاس سالہ رحمت بی بی ، بلاک کے 53سالہ اللہ بخش ، بلاک 43کی دو سالہ نایاب اور 18سالہ مہوش جاں بحق ہو گئیں ․ زخمیو ںمیں بلاک 43کی رقیہ بی بی ، صدف ، بہادر ، نعیم ، ساجدہ ، زاہدہ ، خالدہ ، مومنہ ، دلاور ، صائمہ ، محمد آصف ، شنوار، سائرہ ، را بعہ و دیگر شامل ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد دی جار ہی ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں