ڈیرہ غازی خان، کم عمر لڑکی کے ریپ، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:43

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کم عمر لڑکی کے ریپ اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔8 سالہ مہرین 3 اپریل کو اپنے گاؤں میں واقع بک سٹور سے کتاب خریدنے کیلئے گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی، اگلے دن اس کی لاش انتہائی خراب حالت میں قریبی کھیت سے ملی تھی۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق 8 سالہ مہرین کا ریپ کرنے کے بعد اس کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر عاطف نذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی ایس پی ریاض بخاری، انسپکٹر عامر یاسین اور سب انسپکٹر ابرار پر مشتمل ٹیم نے سائنسی طریقوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو تلاش کرنے کے بعد اسے گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیشی عمل کے دوران 100 مشتبہ ملزمان کا ڈی این اے کیا گیا اور ان کا متاثرہ لڑکی کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونوں سے موازنہ کیا گیا،اس کے نتیجے میں ایک مشتبہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ نمونوں سے مل گئی جو ایک 37 سالہ کسان بلال ہے اور 2 بچوں کا باپ ہے جبکہ اس نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں