ثقافت، سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،کمشنر ڈیرہ غازیخان

ہفتہ 22 جون 2019 18:34

ڈیرہ غازیخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) کمشنر اسداللہ فیض نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن ثقافت، سیاحت اور ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے تربیتی پروگرامو ںکے علاوہ دیگر اقدامات کیے جائیں گے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔انہو ںنے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ تقریب تقسیم ایوارڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی طرف سے باغ جناح اوپن تھیٹر لاہو رمیں "سانول موڑ مہاراں" کے منتظمین اور پرفارمرز میں تعریفی شیلڈز ، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کیے گئے کمشنر اسداللہ فیض نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مقامی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،تین روزہ کوہ سلیمان فیسٹیول اسی سلسلے کی کڑی ہے کوہ سلیمان تحصیل کی اہم پہاڑیوں مبارکی ، بیل پتھر ، یکبائی اور دیگر چوٹیوں پر ٹورسٹ ریزارٹ قائم کیے جائیں گے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے کہاکہ ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے ثقافت اورٹیلنٹ کے فروغ کیلئے ڈویڑن کے مختلف مقامات ، ٹرائیبل ایریا اور لاہو رمیں پروگرامز منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے پروفیسر محبوب حسین ، پروفیسر عمران لودھی ، پروفیسر سمیرا بانو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر چیئرمین آرٹس کونسل اسداللہ فیض نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفرضیاء، پروفیسر محبوب حسین، پروفیسر عمران لودھی ، پروفیسر سمیرا بانو، پروفیسر شعیب رضا، انفارمیشن آفیسر محمدجنید جتوئی، مظہر شیرانی ، فضل کریم ، ملک شاہد ، ثمرین رمضان، محمد علی، فیصل مشتاق، عادل اشفاق، رائے طوبی، ایرج جاوید، سمیرا اسماعیل، فوزیہ حسین، انعمتہ تحریم، نائلہ جاوید، نبیل، فرحان، محمد عمر، حورین، حنان اوردیگر میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں