کمشنر ڈیرہ غازیخان نے غیر قانونی سٹامپ فروش، نوٹری پبلک،اوتھ کمشنرز کے خلاف کارروائی کیلئے ویجیلنس کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 22 جون 2019 18:34

ڈیرہ غازیخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء)کمشنر ڈیرہ غازیخان نیغیر قانونی سٹامپ فروش ، نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنرز کے خلاف کارروائی کیلئے ویجیلنس کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمیٹی کے کنوینر ہوں گے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے علاوہ تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے تحصیلدار کمیٹی کے اراکین میں شامل کیے گئے ہیں۔کمیٹی سروے کر کے سفارشات اور رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں