ڈیرہ غازیخان میں سڑکوں کے جاری و نئے 135 منصوبوں کیلئے بجٹ رقم مختص کر دی گئی، کمشنر ڈیرہ غازیخان

پیر 24 جون 2019 20:03

ڈیرہ غازیخا ن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) بجٹ 2019 پیش اس سلسلہ میں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اسداللہ فیض نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن میں سڑکوں کے جاری و نئے 135 منصوبوں کیلئے بجٹ 2019-20میں رقم مختص کر دی گئی ہے مجموعی طو رپر صوبہ میں 1198منصوبوں کیلئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں 1131جاری منصوبوں کیلئے 28ارب 32کروڑ 54لاکھ روپے اور 55نئے منصوبو ںکیلئے 6ارب 67کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے کمشنر اسداللہ فیض نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غازیگھاٹ کے مقام پر پل تعمیر کی جائے گی جس کیلئے پانچ کروڑ روپے ، اسی طرح تونسہ او رلیہ کو ملانے کیلئے دریائے سندھ پر چار رویہ 24کلو میٹر پل کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے ، راجن پو رڈی جی خان دو رویہ ہائی وے کی تعمیر کیلئے دو ارب 40کروڑ روپے ، کشمور ڈی جی خان رمک اور دیگر سڑکو ںکی مرمت و بحالی کیلئے آٹھ ارب 50کروڑ روپے ، ضلع ملتان اور مظفرگڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل کی تعمیر کیلئے 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑ ک کی تعمیر کیلئے بجٹ میں 70کروڑ روپے ، ایجوکیشن بورڈ تا بستی اللہ وسایا جنج براستہ مانکہ کینال دو کلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 48لاکھ 74ہزار روپے ، گیدڑ والا چوک تا کالی پل براستہ شوریہ 3.35کلو میٹر روڈ کی بحالی کیلئے 51لاکھ 43 ہزار روپے ، 9.40کلو میٹر تونسہ شہر کی رابطہ سڑکو ںکی بحالی کیلئے 13کروڑ 96لاکھ 95ہزار روپے ، سستی بستی کی رابطہ سڑک کی تعمیر پر دو کروڑ 92لاکھ 42ہزار روپے ، زین تا بارتھی سڑک کی بحالی اور نالہ سنگھڑ پر پل کی تعمیر کیلئے 43کروڑ دس لاکھ روپے ، این 55تا بستی بزدار براستہ منگڑوٹھہ 18کلو میٹر روڈ کی بحالی و توسیع کیلئے 18کروڑ 89لاکھ 60ہزار روپے ، این 55منگڑوٹھہ چوک تونسہ تا بستی بزدار وغیرہ 16.50کلو میٹر پختہ روڈ کی تعمیر کیلئے 13کروڑ 93لاکھ 47ہزار روپے ، انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا سوکڑ وغیرہ 9.60کلو میٹر روڈ کی بحالی پر دس کروڑ 84لاکھ 79ہزار روپے ، انڈس ہائی وے ناڑی جنوبی تا بیٹ میر کھڑ وغیرہ 14.50کلو میٹر ر وڈ کی بحالی و توسیع کیلئے 13کروڑ 41لاکھ 44ہزار روپے ، ہیڈ 22تا انڈس ہائی وے براستہ مکول و ہیرو 28کلو میٹر روڈ کی بحالی کیلئے 27کروڑ 40لاکھ 46ہزار روپے ، این 55کاٹھ گڑھ تا کھرڑ بزدار براستہ نتکانی چرکن 23کلو میٹر روڈ کی بہتری و توسیع کیلئے 20کروڑ 99لاکھ 43ہزار روپے ، حاجی پو رتا لنڈی سیداں روڈ کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے ، ہیڈمحمد والا تا ایم ایم روڈ کی توسیع کیلئے 30لاکھ روپے ، یونین کونسل کوٹلہ گانموں کی روڈ کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 16لاکھ 49ہزار روپے ، بستی غازی گوپانگ شاہجمال چوک تا ملاں والا روڈ کی بحالی کیلئے 40لاکھ روپے ، گانش والا کینال تا کچہری چوک مظفرگڑھ دو رویہ سڑ ک کی تعمیر کیلئے 90لاکھ روپے ، سونی چوک تا رام پور ہسپتال روڈ کی بہتری و توسیع کیلئے 20لاکھ روپے، نور شاہ چوک تا پل 64وغیرہ روڈ کی بہتری کیلئے 50لاکھ روپے ، چک 160اے ٹی اے وغیرہ روڈ کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپے ، ہیرا اڈہ تا گھلو موڑ براستہ لدھانہ وغیرہ روڈ کی بہتری و توسیع کیلئے 20لاکھ روپے ، کاظمی چوک تا قاضی آباد روڈ کی تعمیر و توسیع کیلئے 20لاکھ روپے ، کسی موڑ تا موسن شاہ روڈ کی بحالی کیلئے 40لاکھ 59ہزار روپے ، دنبہ بند تا بیٹ بساوا شمالی روڈ کی تعمیر کیلئے 76لاکھ 75ہزار روپے ، فتح پور تا نواں کوٹ روڈ کی تعمیر و توسیع کیلئے 96لاکھ 42ہزار روپے اور لیہ تا چوک اعظم دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح بجٹ 2019-20میں خان پور تالپور روڈ کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے ، نکا تالپور روڈ تا چوٹی بالا روڈ کیلئے ایک کروڑ 49لاکھ 99ہزار روپے ، شادن لنڈ تا زندہ پیر بقیہ سڑک کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے ، پولیس چوکی بیٹ سوائی تا جھوک سردار نواز خان روڈ کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے ، بستی غلام حیدر گاڈی تا بستی گرمانی وغیرہ روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 80لاکھ روپے ، پولیس چوکی مرہٹہ تا بستی حسین نمڑدی روڈ کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے ، دری میرو لاڈن تا غوث آباد سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 70لاکھ روپے ، ڈیرہ تا چوٹی روڈ کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 9لاکھ 39ہزار روپے ، چوٹی تا جام پور روڈ کی بحالی کیلئے 60 لاکھ روپے ، بستی واجن تا بستی گنگے والی روڈ کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے ، بستی شادی والا تا بستی ماڑھا روڈ کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے ، پتی والا تا بستی عظیم روڈ کیلئی40 لاکھ روپے ہیڈ گجانی تا پل مندے والی روڈ کیلئے 20لاکھ روپے ، تھانہ سول لائن تا امام بارگاہ رضویہ روڈ کی تعمیر و توسیع کیلئے دس لاکھ روپے ، یارو تا نو آباد روڈ کیلئے 30لاکھ روپے ، مبارک تا دری پیر عادل روڈ کیلئے دس لاکھ روپے ، کوٹلہ احمد خان روڈ تا بستی چھینے والا ، باغ والا تا صاحباں مائنر ، گانموں والا تا میاں مٹھے والا ، جھکڑ شیرو روڈ تا دادی والا ، اور بستی چین والا تا بستی مجاہد آباد روڈز کیلئے 45، 45لاکھ روپے ، داجل کینال تا تالپو رروڈ کیلئے 77لاکھ 79ہزار روپے ، درخواست مائنر تا بستی محمود کھوسہ وغیرہ روڈ کیلئے ایک کروڑ ساڑھے بارہ لاکھ روپے ، پل 23تا کوئی سہراب روڈ کیلئے ایک کروڑ 27لاکھ 49ہزار روپے ، ریتڑہ تا جھوک بودو روڈ کیلئے 70لاکھ روپے اور نتکانی تا ٹبی قیصرانی روڈ کیلئے 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح بجٹ 2019-20میں مانہ چیک پوسٹ تا خان پور ، سمینہ چوک تا ٹریفک چوک ، پل پیارے والی تا ملتان روڈ ، بستی خدا بخش کھوسہ تا سمینہ چوک ، واہی بستی دلا تا بستی بیلا ، چتری کنڈا وڈور روڈ تا بستی ہیبتانی ، راجن پور تا اسنی ، بستی اللہ بخش مسجد تا پرائمری سکول موضع بستی نیو ، سندھ گبول تا بستی ارائیں ، چاہ بہادر والا تا چاہ جیون والا ،اڈہ فرید تا حسنین چوک ، بستی شیر محمد چانڈیہ تا یو سی طاہر و یگر 109منصوبوں کیلئے بھی ابتدائی رقم مختص کر دی گئی ہے �

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں