ڈی جی خان میڈیکل کالجز میں ڈاکٹر عبدالرحمن کو فزیالوجی کا ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری

پیر 1 جولائی 2019 23:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) محکمہ اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈی جی خان میڈیکل کالجز میں ڈاکٹر عبدالرحمن کو فزیالوجی کا ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے دوستوں اور رشتہ داروں کی انکی تعیناتی پر خوشی کا اظہار اور مبارکباد تفصیلات کے مطابق محکمہ اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے ذریعے ایسوسی ایشن پروفیسر برائے فزیالوجی کے امتحان ہوئے جس میں ڈاکٹر عبدالرحمن کوکب نے بطور امیدار شرکت کرکے کامیابی حاصل کی جس پر مذکورہ بالا محکمہ نے انکی تعیناتی ڈی جی خان میڈیکل کالج میں کر دی انکی تعیناتی سے معززین علاقہ لیاقت علی قریشی ، مختیار احمد پراچہ ، احمد علی ، سراج پراچہ ، فرحان گیلانی ، اسلم پرویز ،کاوش ڈویلپمنٹ کے صدر چوہدری عبدالرحمن ، ڈاکٹر عقیل احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور انکی ڈی جی خان میڈیکل کالج میں تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن کوکب کا کہنا تھا کہ انکی اس کامیابی کے پیچھے انکی شب و روز کی محنت اور رشتہ دار، مخلص دوست اور بزرگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ وہ پہلے سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ ادارہ اور علاقے کی خدمت کے جذبہ سے کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں