محبت رسول کے بغیر ایمان نامکمل ہے، لانا خواجہ مفتی محمد اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی

مشائخ عظام برصغیر پاک و ہند نے اسلام کی شمع روشن کی، اولیاء اللہ کی محبت میں رہ کر زندگی گزاری اس میں ہم سب مسلمانوں کی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے،ختم نبوت کانفرنس خطاب

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:38

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) خانقاہ حبیبیہ شاہجمالیہ نقشبندیہ جامعہ عطاء العلوم شاہ جمال میں ختم نبوت کانفرنس سے علماء کا خطاب، پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و رکن اتحاد بین المسلمین پنجاب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ مفتی محمد اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی نے کہا کہ محبت رسول کے بغیر ایمان نامکمل ہے، مشائخ عظام برصغیر پاک و ہند نے اسلام کی شمع روشن کی، اولیاء اللہ کی محبت میں رہ کر زندگی گزاری اس میں ہم سب مسلمانوں کی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔

حضرت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی (مرکزی ناظم تبلیغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان) نے کہا کہ شریعت محمدی کو اپنا کر زندگی گزاریں، علم سب سے بڑی دولت ہے، اور عقل سب سے بڑی نعمت ہے، قر آن و حدیث اور فقہی علم ہماری ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح فوج سرحدوں کی محافظ ہوتی ہے اسی طرح علماء نظریاتی سرحد کے محافظ ہوتے ہیں۔ پیر طریقت حضرت مولانا پیر سید زین العابدین شاہ (نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ایبٹ آباد)، شیخ الحدیث محمد عبدالمجید فاروقی چوک سرور شہید، حضرت مولانا حسنین احمد تونسوی، قاری محمد فیصل، نعت خواں مہر محمد سلیم آف خان پور، مولانا محمد اسلم سلمی، مولانا مرشد شوکت الحق، قاری عطاء اللہ ملتانی، مولانا قاری محمد جابر، مولانا محمد یوسف جڑھ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی، مولانا محمد فہد، حاجی کلیم اللہ، حافظ محمد عبداللہ مستوئی، مولانا محمد منیر حنفی موجود تھے۔

آخر میں ملکی سلامتی و دینی مدارس اور پاک فوج کی حفاظت کیلئے دعا کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں