آپ ﷺ کو سے محبت کا تقاضا ہے انکی سنت پر عمل کریں اور انکے بتائے اخلاق و معاملات کو اپنی زندگیوں میں لائیں،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:30

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ہمت آرگنائزیشن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کو دنیا و آخرت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ان سے محبت کا تقاضایہ ہے کہ ہم ان کی سنت پر عمل کریں اور انکے بتائے اخلاق و معاملات کو اپنی زندگیوں میں لائیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز آرٹس کونسل میں ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء ، ہمت آرگنائزیشن ، گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین ، عمرانہ پتافی ، سی او ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنس اور محفل میلاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں چیئر مین بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا ، تمام سکولز کی ہیڈ مسٹریس ، گرلز گائیڈ ٹیچر ، مس طاہرہ یاسمین ، کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر مقررین نے آپﷺ زندگی ولادت ، نبوت ، مکی دور ، مدنی دور اور وصال کے حوالے خطاب فرمائے اور آپﷺ کے اسواہ حسنہ پر روشنی ڈالی اس موقع پر تمام سکولوں کے گرلز گائیڈ نے بھر پور حصہ لیا اور نعت رسول مقبول پیش کی شرکاء نے آپ ﷺ کا اسم مبارک آتے ہی درود و سلام پڑھنا شروع کر دیا آخر میں میلاد مصطفی پیش کی گئی اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے دعا کرائی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں