عوام کی مشاورت سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، میر سکندر علی خان

ہفتہ 30 نومبر 2019 19:04

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو پسماندہ رکھنے کا اب دور ختم ہو چکا ہے، شہر کی خوبصورتی اور عوامی مسائل کی حل کے لئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے گی، عوام کی مشاورت سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، حلقہ انتخاب سے کبھی بھی توجہ نہیں ہٹائیں گے، چھتر سے دیرینہ پسماندگی کا خاتمہ بھی اگلا ہدف ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں چھتر کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ میں اپنا دروازہ کھٹکھٹانے کے بجے خود حلقہ انتخاب کے لوگوں کا دروازہ کھٹکھٹاکر ان کے مسائل سنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر کے تمام عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، عوام کی ہی مشاورت سے ڈیرہ مراد جمالی شہر اور چھتر کے مختلف دیہاتوں میں صحت تعلیم مواصلات و دیگر شعبوں میں تعمیراتی عمل کو شروع کیا جائے گا تاکہ عوام پسماندگی سے نکل کر خوشحالی کے دور میں داخل ہوسکیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں