پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث عوام کا زندہ رہنا محال، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ

بدھ 1 جنوری 2020 23:01

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2020ء) پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث عوام کا زندہ رہنا محال ہوگیا گیس کی غیر اعلانیہ بندش ختم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ڈیرہ غازی خان کی عوام جن میں محمد علی ، عبدالغفار ، سید محمد زرشان ، عمران مغل ، راشد گلو ، خالد لاشاری ، ملک الطاف احمد ، نزاکت علی قریشی ، محمد دانش ، عمر فاروق ، ابوبکر ،حیدر ، محمد حرم ، قاسم علی ، اکبر علی ، شایان شوکت ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، زین غوری و دیگر شامل ہیں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اشیاء خوردونوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جہاں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل تھا وہیں اب رہی سہی کسر گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے پوری کر دیا ناشتہ ، دوپہر کا کھانا اور رات کے کھانے سمیت دیگر اوقات میں بھی گیس کی بندش کی جا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان خصوصاً فرید آباد کالونی ، اکرام آباد ، رسول پورہ میں گیس کی بندش کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور کم از کم کھانے کے اوقات میں تو گیس بحال کی جائے اور ہر آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی قابو پوتے ہوئے قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ عوام الناس کو گذر بسر آسان ہو سکے اور پاکستان تحریک انصاف نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو سکیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں