سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 18 فروری 2020 23:29

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ریونیو معاملات میں بہتری کیلئے افسران کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ریونیو معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتقالات فیس،سٹیمپ ڈیوٹی،آبیانہ،مالیہ اور دیگر واجبات کی سو فیصد وصولی کرائی جائے۔وراثتی انتقالات چھان بین کے بعد درج کرائے جائیں کسی کو ان کے حق سے محروم کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کی سہولت اور بہتر رہنمائی کا خیال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کے دیگر معاملات پر ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں