تندرست و توانا جسم ہی صحت بخش دماغ پیدا کرتا ہے،سردار حسنین بہادر دریشک

تعلیمی بورڈ میں اتنا کھیلوں کا اتنا اچھا ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا کھلاڑیوں نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا ، وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب

منگل 18 فروری 2020 23:45

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) تندرست و توانا جسم ہی صحت بخش دماغ پیدا کرتا ہے صحت بخش سرگرمیوں تندرست و توانا جسم اور پختہ ذہن کے لیے بہت ضرور ی ہے یہ بات وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں سالانہ سپورٹس میلا کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران ملازمین سے کہی انہوں نے کہا کہ مسلسل کام کے باعث انسانی ذہن کی کارکردگی سست ہو جاتی ہے جسے بہتر بنانے کے لیے صحت بخش سرگرمیاں ہونا بہت ضروری ہے تعلیمی بورڈ میں اتنا کھیلوں کا اتنا اچھا ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا کھلاڑیوں نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا وہ اپنے اسی جذبہ کو جاری رکھیں ان سے قبل ڈاکٹر کشور ناہید رانا چیئر پرسن تعلیمی بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے میٹرک امتحان کی تیاری کے حوالے سے روشنی ڈالی اور بورڈ کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبہ جاتے بارے بتایا انہوں نے مہمان خصوصی سردار حسنین بہادر دریشک کو بورڈ کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرنے اور وقت کی پابندی کو سراہاتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی سربراہی میں ملازمین پورا سال مسلسل امتحانات کی تیاری اور نتائج کے اعلانات میں مصروف رہتے ہیں اور طلبہ و طالبات کو معیاری اور شفاف نتائج مہیا کرنے کے لیے شب و روز محنت کرتے ہیںانہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی اور کام میں مزید بہتری اور دلچسپی لانے کے لیے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کا اعلان کیا جائے اور سالانہ دو ملازمین کو بورڈ کی جانب سے بذریعہ قراعہ اندازی حج کی ادائیگی پر بھیجا جائے اور بورڈ میں 91آسامیاں خالی پڑی ہیں انکی بھرتی کے لیے جلد از جلد اعلیٰ حکام اجازت دیں تاکہ کام بہتر انداز میں سر انجام دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

جس پر مہمان خصوصی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ( پنجاب ) سردار حسنین بہادر خان دریشک نے منسٹری آف ہائر ایجوکیشن کو سفارش کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کو ہدایات کیں کہ وہ اس پر کمیٹی تشکیل دیکر محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں اس موقع پر میوزیکل چیئر ، ٹگ آف وار بھی ہوئی اور مہمان خصوصی سردار حسنین بہادر نے چیئر پرسن کشور ناہید رانا ، سیکرٹری عبدالوحید قیصرانی ، کنٹرولر حبیب الرحمن کے ہمراہ کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں محمد اکرام ، احمد علی قریشی ، ظہیر فاروقی ، واجد صدیقی ، امجد رزاق غوری ، اشرف شیروانی ، جمیل فاروقی ،فہیم اختر، محمد یاسر ، سراج پراچہ ، محمد ندیم مغل ، محمد ریاض رخشانی ، ظفر اقبال کھوسہ ، رئوف قیصرانی ، شفقت علی ، اعجاز مہدی و دیگر میں انعامات تقسیم کیے اور بورڈ ہذا ء کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور بائیو میٹرک حاضری سسٹم کے قیام پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں