ڈیرہ غازی خان ، پولیو مہم دوران ٹارگٹ سے زائد 106 فیصد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی

رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق

ہفتہ 22 فروری 2020 22:13

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پانچ روز کے دوران ٹارگٹ سے زائد 106 فیصد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی۔9360 ہائی رسک موبائل پاپولیشن سمیت پانچ سال تک کے 697578 بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی گئی ہے۔رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کردار ادا کیاجائے۔

گھروں میں موجود نہ ہونے والے اور انکاری خاندان کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ قطرے پلانے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر نے بتایا کہ پانچ روز کیلئے 654483 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ٹیموں نی71028 این اے بچوں سمیت 654483 بچوں کو قطرے پلائے۔قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے تمام 38 بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔پانچ روز کے دوران 4576 زیرو ڈوز ریکارڈ کئے گئے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھی․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں