ڈیرہ غازی خان،ایم ڈی پیف نے 90 سے 99 فیصد طلبہ کی حاضری رکھنے والے سکولز پر بھی لاکھوں روپے جرمانے لگا دئیے

منگل 24 مارچ 2020 21:53

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) ایم ڈی پیف نے 90 سے 99 فیصد طلبہ کی حاضری رکھنے والے سکولز پر بھی لاکھوں روپے جرمانے لگا دئیے حالانکہ پیف اپنے نوٹیفکیشن کے مطابق 80 فیصد حاضری رکھنے تمام سکولز پر کسی قسم کا کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے اپنے بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب پیف آفس ان جرمانوں کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو ایم ڈی پیف کا کہنا تھا کہ یہ جرمانے مراد راس کے حکم پر لگائے گئے ہیں مزید ظلم یہ یہ کٹوتیاں پچھلے پانچ ماہ سے کرنے احکامات دیییگئے جس کی وجہ سے سکول کی ماہانہ فنڈ 90 سے 100 فیصد پیمنٹ کاٹ لئے گئے اور یوں پیف سکولز کے 4 لاکھ اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم کر دیا گیا ہے ان دنوں ملک پہلے ہی سنگین صورتحال سیگزر ریا ہے کم آمدنی والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اب اگر کوئی ٹیچر بھوک یا ڈپریشن کی وجہ سے فوت ہوا تو اسکی ایف آئی آر ایم ڈی اور مراد راس کے خلاف ہوگی پیف ایک خود مختار ادارہ ہے وزیر تعلیم اپنے سرکاری اسکول ٹھیک کرے سرکاری سکولز کے 48 لاکھ سٹوڈنٹس کے والدین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہوئی سرکاری سکولز کے ہر ماہ 10 لاکھ سٹوڈنٹس غیر حاضر ہوتے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی. پیف سکولز کو مراد راس کی ذاتی عناد کی وجہ سے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے حالانکہ پیف سکولز صرف 550 روپے میں بہترین نتایج دے رہے ہیں سابقہ میڑک رزلٹ اس کا ثبوت ہیں پنجاب کے 3 بورڈز مین پیف سکولز کے بچے پوزیشن ہولدرز تھی. اگر مراد راس نے ان کاٹی گئی رقوم کو واپس نہ کیا تو اس کے گھر کے سامنے بچوں سمیت دھرنا دیا جائیگا�

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں