ڈیرہ غازی خان ،کورونا ایس او پی کے بغیر کسی کو مارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ،’’ نو ماسک نو انٹری‘‘ کے سلوگن پر سختی سے عمل کیا جائے،طارق حمید بھٹی

جمعہ 26 جون 2020 22:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2020ء) ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی طارق حمید بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پی کے بغیر کسی کو مارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ’’ نو ماسک نو انٹری‘‘ کے سلوگن پر سختی سے عمل کیا جائے یہ بات انہوں نے میٹرک کے سالانہ امتحان کی مارکنگ کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ میں مارکنگ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا انکے ہمراہ موجود تھی انہوں نے بتایا کہ مارکنگ ایس او پیز کے حوالے سے تمام سٹاف کو نہ صرف ہدایات دی گئی ہیں بلکہ انہیں ایس او پیز کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر ، سرجیکل ماسک ، ڈسپوزایبل گلاس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکنگ کے لیے ایک دوسرے فاصلہx6 6فٹ سے زائد فاصلہ رکھا گیا ہے ان سے قبل کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحانہ میں 79ہزا ر طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن کے پیپرز کی مارکنگ کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے انشاء اللہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت مارکنگ کا عمل مقررہ وقت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان مارکنگ سنٹروں میںکورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے سٹاف کا سینٹر میں داخلہ سے قبل الیکٹرانک تھرمو میٹر کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اسکے بعد ہاتھوں کو جراثیم کش سپرے سے دھو کر دستانوں ، ماسک کو یقینی بنا کر مارکنگ کے لیے پیپرز وصول کروائے جا رہے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری HEDطارق حمید بھٹی نے مارکنگ سنٹر تعلیمی بورڈ کے انتظامات اور کوروناایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اسی طرح تمام سینٹروں میں ایس او پیز کو یقینی بنائیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں