ڈیرہ غازی خان ، ٹرک کار پر چڑھ گیا، حادثے میں کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈیرہ غازی خان میں ٹرک کار پر چڑھ گیا، حادثے میں کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو میں ٹرک کار پر چڑھ گیا، افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک کم سن بچہ شدید زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق کار میں سوار خاندان سخی سرور کا رہائشی تھا جو سیاحت کے لیے فورٹ منرو جا رہا تھا، جاں بحق افراد میں پروفیسر اللہ وسایا، ان کا بیٹا ابراہیم اور دو پوتے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں