ڈی جی خان سے حراست میں لیے گئے افراد کا موٹروے کیس سے تعلق ثابت نہیں ہوا،حکام

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 15:09

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان فراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملنے پر وہ مدنی ٹاؤن میں قیام پزیر ملزمان کے گھر پہنچے جہاں مکان میں موجود 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، گھر کی خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم خواتین تعاون نہیں کررہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گھر سے ملنے والے کرایہ نامہ کے مطابق 6 روز قبل مکان کرائے پر لیا گیا، گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام عمران احمد ہے ، علاقہ مکینوں نے دوسرے ملزم کا نام عامر بتایا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق زیر حراست افراد کا موٹروے زیادتی کیس سے تعلق نہیں ہے تاہم پھر بھی ملزمان کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 9ستمبر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش اذیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کررہی تھی ،اس نے موٹر وے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں