ڈیرہ غازی خان ،بریسٹ کینسر ہماری خواتین کی جان اور خوشیوں کا دشمن ہے ، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ

بدھ 14 اکتوبر 2020 22:57

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور شہر کی مشہور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر ہماری خواتین کی جان اور خوشیوں کا دشمن ہے اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں ٹیچرز اور ہائی سکول کی بچیوں کے ساتھ ایک آگہی مہم میں شریک تھیں انہوں نے خواتین اور بچیوں کو کینسر کے علامات ، علاج جلد تشخیص ، بچائو اور خود معائنہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں جان بچانے کے لیے جلد تشخیص کی کیا اہمیت ہے اور میمو گرافی کیوں ضروری ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جلد میمو گرافی کی سہولیات مہیا کر دی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ فرید آباد میں ٹاور کے پاس ڈاکٹر سبین مصطفی تھنک کائونٹر میری نگرانی میں کام کر رہا ہے خواتین وہاں چھاتی کا نہ صرف فری معائنہ بلکہ خود معائنہ بھی سیکھ سکتی ہیں اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سکول ہذا مسزطاہرہ کلثوم نے کہا کہ بچیوں کو صحت اور تندرستی بارے میں آگہی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز باقاعدگی سے کیے جائیں گے آخر میں ٹیچرز اور بچیوں نے صحت کے حوالے سے سوالات بھی کیے جن کا انہیں تفصیلی جواب فراہم کیا گیا اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں