حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سہولت بازارقائم ہیں

پیر 19 اکتوبر 2020 22:04

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں ․ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنرز نے سہولت بازار کے انتظامات کو چیک کیا․ ڈیرہ غازیخان میں پرانی غلہ منڈی او رماڈل بازار میں جبکہ کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں بھی سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں ․ ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تحصیل سطح پر سہولت بازار کے اسسٹنٹ کمشنرز فوکل پرسن ہوں گے ․ بازاروں میں ٹینٹ قنات ، پبلک ایڈریس سسٹم ، فرنیچر ، مردوخواتین کیلئے علیحدہ انتظار گاہ ، صفائی ، چھڑکائو ، پینے کا پانی بینرز ، پینافلیکس اور صارفین کیلئے معلومات اوردیگر متعلقہ انتظامات میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کی ذمہ داری ہو گی ٹریفک انتظامات کو ڈی ایس پی ٹریفک دیکھیں گے ․ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے نمونے لے کر ملاوٹ ، غیر معیاری فوڈ آئٹمز پر کارروائی کریں گے ․ بازاروں میں اشیائے خوردونوش ، سبزیوں اور پھلوں کے انتظامات کی نگرانی ڈی او انڈسٹریز کریں گے ․ مقررہ سرکاری نرخوں پر دس اور بیس کلو آٹے کے سٹالز کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی ہو گی ․ پولٹری ، چھوٹا بڑا گوشت اور انڈوں کے سٹال ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی ذمہ داری ہو گی ، پھل سبزیوں اور روزانہ کی بنیاد پر لسٹ آویزاں کرانا چیئرمین / سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جبکہ پھل اور سبزیوں کی سپلائی چین کی بحالی ای اے ڈی اے کی ذمہ داری ہو گی ․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں