ڈیرہ، لیبرلاز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،شاہد حمید لغاری

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:09

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کہا ہے کہ مختلف صنعتی اداروں ، فیکٹریوں ، دکانوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے لیبر لاز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ․ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر مختلف صنعتی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے او رمالکان سے چائلڈ لیبر کی ممانعت اور کم سے کم اجرت کے قانون سمیت کورونا وائرس کے ایس او پیز اورڈینگی سے بچائو کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی پابندی کرائی جا رہی ہے ․ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرغیر رجسٹرڈ دکانوں اور کاروباری مراکز کی آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں بھی خصوصی مہم جاری ہے شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ گزشتہ روز لیبر آفیسر محمد صادق ، عدنان حیدر نقوی اور دیگر نے مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ لیبر کو فراہم سہولیات اور اجرت کے بارے میں معلومات حاصل کیں او رریکار ڈ کا بھی جائزہ کیا․ اس موقع پر افسران نے ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے ․ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری اور لیبر آفیسر محمد صادق نے الغازی ٹریکٹرفیکٹری سخی سرور روڈ اور پاک سٹی فلور ملزکا بھی دورہ کیا جہاں کام کرنے والے مزدوروں سے ان کی اجرت سمیت فراہم سہولیات بارے معلومات حاصل کیں ․ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لیبر قوانین کی پابندی کے سلسلے میں بلاامتیاز مہم جاری رہے گی ․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں