ڑ*حضوراکرمؐ کے نقشے قدم پر چل ہی کر دنیا وآخرت میں کامیاب ملے گی ،مقررین

اتوار 1 نومبر 2020 18:30

H ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2020ء) آپﷺ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ، آپ نہ صرف انسانوں بلکہ چرند پرند اور ذی روح کے لیے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

آپؐکے بتاتے ہوئے طریقوں اور نقشے قدم پرچل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں یہ بات ڈائریکٹر سپرٹ سکول سردار عبدالکریم خان کھوسہ ، پرنسپل پروفیسر سجاد حسین خٹک نے سکول کے مین ہال میں منعقدہ عید میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیل کے مطابق عید میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں نجی سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں سابق کنٹرولر غازی یونیورسٹی ملک الطاف حسین نے بطورمہمان خصوصی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر و ایم ایس جی این ایچ ڈاکٹر سونیا، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری ، پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس شبانہ آفرین جبکہ ایلیمنٹری کالج سے پروفیسر محمد مزمل نے سیرت النبیؐ پر خصوصی خطاب کیا تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا شرکا کو تقریب میں شرکت سے قبل مکمل سپرے کے ذریعے سینی ٹائز کیا گیا اور ماسک پہنائے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیاچوتھی کلاس سے بلاول ، پانچویں کلاس کے تاثیر ، ششم جماعت کے عاشر نواز جبکہ نہم جماعت سے محمد مزاری ، احمد حسن ، عاشر رشید ، محمد فرحاج ، کیف الوریٰ ، ثمیرہ ، نے نعت رسول مقبول پیش کی اور آپؐ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی بعد ازاں پروفیسر محمد مزمل نے سیرت طیبہﷺ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل را ہ ہے انہیں دونوں جہان کے لیے نہ صرف رحمت بنا کر بھیجا گیا بلکہ وہ ہم سب کے لیے معلم بھی ہیں ان سے قبل پرنسپلز پروفیسر سجاد حسین ، مسز شبانہ آفرین ، پروفیسر عزیز اللہ غوری اور سابق کنٹرولر غازی یونیورسٹی ملک الطاف حسین نے بھی آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہم جتنی بھی ترقی کر لیں مگر ہم اس وقت تک سکون قلب اور اطمینان نہیں حاصل کر سکتے جب تک ہم آپﷺ کے بتاتے ہوئے طریقوں پر عمل نہیں کر لیتے تقریب میں کوآرڈینیٹر میڈم سلمیٰ ، اکائونٹس اینڈ ایڈمن آفیسر محمد جہانزیب کے علاوہ ابراہیم مستوئی ، محمد ابراہیم ، احسان اللہ خان ، احمد بخش قیصرانی ، محمد سمیع و دیگر طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں