ڈیرہ، ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں چھاپہ،4مسلح افراد گرفتار،9ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار

پیر 2 نومبر 2020 23:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2020ء) تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کی مخبر کی اطلاع پر مبینہ ڈکیتی کی غرض سے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں چھاپہ،4مسلح افراد گرفتار،9ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ڈیرہ ٹائون کو مخبر نے اطلاع دی کہ بائی پاس روڈ نزد مپال بھٹہ خشت مسلح افراد مبینہ ڈکیتی کی غرض سے موجود ہیں، جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گھیرے میں لیا اور چار ملزمان عاصم، یعقوب، سراج اور سیف الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول30بور اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے تاہم ملزمان کے دیگر ساتھی گلاب خان، نصیر، اسلم اور دیگر6نامعلوم افراد تاریکی اور قریبی فصلوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں