سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عمران اور شکیل نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، ترجمان

ہفتہ 7 نومبر 2020 18:57

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عمران اور شکیل نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے، دہشت گرد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حکام کے مطابق مقابلے دوران دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں