ڈی جی خان،سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالکریم بھٹہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 7 نومبر 2020 19:52

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالکریم بھٹہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی نمازجنازہ میں مشیرصحت محمدحنیف پتافی سمیت علاقہ معززین کی کثیرتعداد نے شرکت کی ملک عبدالکریم بھٹہ تحصیل ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث عبدالمتین بھٹہ کے والد گرامی تھے نمازجنازہ میں پنجاب پولیس کے کسی بھی آفیسر نے حتی کے پی ار او تک ے بھی شرکت نہ کی تفصیل کے مطابق تحصیل ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث حاجی عبدالمتین بھٹہ کے والد سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالکریم بھٹہ گزشتہ روز دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جن کی نمازجنازہ بلاک چورہٹہ کھوسہ پارک میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں مشیرصحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ خالدمحموداظہر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قاری عبدالرحیم کلیم،تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مخدوم زاہدقریشی،ضلعی ناظم نشرواشاعت عرفان مجید خٹک،تحصیل ناظم نشرواشاعت فخرالزمان لکھیسر،صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری یسین حیدر،عبدالغنی ثاقب مظفرگڑھی،سردار شعیب خان لاشاری،سردار منظور خان لاشاری نمبردار، عبدالشکور بھٹہ ملتان،عبداللہ بھٹہ ملتان،عبدالرحیم اظہربھٹہ،غلام رسول کھکھل،عبدالرب کھکھل،باقر راجپوت،ظفربشیربھٹہ، اظہربشیربھٹہ، حفیظ الرحمن لکھیسر،عزیزالرحمن لکھیسر،ابراہیم جلیل لکھیسر،عبدالحمیدلکھیسر، عبدالغنی بھٹہ،ابوبکر گاذر، سمیت دیگر علاقہ معززین کی کثیرتعداد نے شرکت کی نمازجنازہ مرحوم کے پوتے الشیخ حبیب الرحمن بھٹہ نے پڑھائی بعدازاں موحوم کو ملاقائدشاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ملک عبدالکریم بھٹہ نے پنجاب پولیس ملتان ڈیرہ غازیخان مظفرگڑھ میں بطور انسپکٹر خدمات سرانجام دیئے مگر نمازجنازہ میں کسی بھی پولیس آفیسر نے حتی کہ پی ار او،ایس ایچ اوز نے بھی شرکت نہ کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں