ڈیرہ غازیخان :حکومت پنجاب کی ہدایت

ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پو راضلاع کے قبائلیوں کا مشاورتی اجلاس

پیر 30 نومبر 2020 20:06

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پو راضلاع کے قبائلیوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد ، ڈیرہ غازیخان او رراجن پور کے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ، ذوالفقار علی کھرل ، پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک ، قبائلی علاقہ کے تمن دار ، مقدمین اورمعززین علاقہ موجود تھے ․ اجلاس میں قبائلی فورس بی ایم پی ، بلوچ لیوی کی پنجاب پولیس میں ضم سمیت متعلقہ امور پر تجاویز طلب کی گئیں ․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں