قوم کا مستقبل نوجوانوں خاص طور پر صحت مند نوجوانوں سے وابستہ ہے،شاہینہ کھوسہ

منگل 15 دسمبر 2020 22:34

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں خاص طور پر خواتین کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں قوم کا مستقبل نوجوانوں خاص طور پر صحت مند نوجوانوں سے وابستہ ہے وہ ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس میں انٹر ڈسٹرکٹ وومن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا بھی ضامن ہے اورہماری حکومت یو سی لیول پر کھیلوں کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبہ بھی دیکھے انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے مقامی تنظیم کی خواتین ممبران بھی کافی تعداد میں موجود تھی انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو کمپلیکس کا کچھ وقت خواتین کے لیے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری رکھیں اور ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس آفیسر ز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں