_ تعلیمی بورڈڈیرہ غازی خان کے افسران کا اجلاس

وقار عظیم کھوسہ صدر ، چوہدری نصراللہ سندھوجنرل سیکرٹری ، محمد بلال بھٹہچیئر مین ، سکندر خان ڈپٹی چیئر مین منتخب

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

]ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) سنیئر سٹاف ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے نوٹیفکیشن نمبر1مورخہ 13جون 2019ک تسلسل میں گذشتہ دنوں تعلیمی بورڈڈیرہ غازی خان کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سال 2021-22کے لیے سینئر سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے عہدیداران کا چنائو کیا گیا جس میں صدر کے لیے وقار عظیم کھوسہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری نصراللہ سندھو ، چیئر مین محمد بلال بھٹہ ، ڈپٹی چیئر مین سکندر خان ، سینئر صد ر محمد حنیف ، نائب صدر چوہدری محمد سعید اقبال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان ،پریس سیکرٹری صفدر علی خان جنجوعہ ،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد اکرم ڈھلوں ، کوآرڈینیٹر سیکرٹری محمد اسلام شاکر ، آڈیٹر کے لیے محمد رمضان قمر کو منتخب کیا گیا اجلاس میں منتخب عہدیداران نے اپنے فرائض و کار ہائے منصبی ایمانداری ، انتہائی صلاحیت اور وفاداری سے سرانجام دینے کا عہدکیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری نصراللہ سندھو نے اجلاس کو بتایا کہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرے گی تاکہ ہذا اور جملہ ملازمین /افسران کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ بنایا جاسکے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور ادارہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں