ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے دو ہزار لیٹر زائدالمیعاد مشروبات تلف کر دیا، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

منگل 19 جنوری 2021 17:36

ڈیرہ اسماعیل خان ۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) :ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی دودھ اور اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی چیکنگ،200لیٹر کے قریب زائدالمیعاد مشروبات کو موقع پر تلف کر دیا، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد، دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمندحلال فوڈاتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بنوں اڈا ڈیرہ کی مختلف اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی چیکنگ کی۔

چیکنگ کے دوران دکانداروں کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی ۔اس موقع پرفوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ اور فبیحہ زہرہ نے 200لیٹر کے قریب زائدالمیعاد مشروبات برآمد کئے جنہیں موقع پرہی تلف کر دیاگیا ۔مذکورہ کارروائیوں میں دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے اور متعدد دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں