ڈیر ہ غازی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

چک حسرانی میں آپریشن ،93840000روپے مالیت کا 5420کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا

ہفتہ 3 اپریل 2021 21:14

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہی. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک حسرانی میں آپریشن کرتے ہوئے 93840000روپے مالیت کا 5420کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا. قابضین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا. علاوہ ازیں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے تحصیل تونسہ میں چوکی والا کے قریب 9 کنال 13 مرلے رقبہ او رباغ واگزار کرالیا اور کاشت گندم کی فصل کو بھی قبضے میں لے کر تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے ریونیو اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر کارروائی کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ نے عملہ صفائی کو تونسہ شہر کے ساتھ میڈئینز کی اطراف کی صفائی کا پابند کردیا ہی.

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں