ڈی جی خان،ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں فورسز کی خفیہ ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی

جمعہ 4 جون 2021 17:57

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) ڈیرہ غازی خان میں لادھی اور سنجرانی گینگز کے خلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا ،ڈی جی خان میں درجنوں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث لادھی اور سنجرانی گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ڈی پی او عمر سعید ملک کی سربراہی میں رینجرز اور بارڈملٹری پولیس کی ٹیمیں ڈاکوؤں سے برسرپیکار ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن میں بلٹ پروف اور بکتر بند گاڑیاں، ڈرون کیمرے اور موبائل فون لوکیٹرز استعمال کی جارہی ہیں۔فورسز نے پہاڑوں میں ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی ہے ، اب تک قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 10 خطرناک ڈاکو دھر لیے گئے ہیں، 8 دنوں سے جاری آپریشن میں ڈاکوؤں کے 8 ٹھکانے بھی جلادئیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں