آر پی او فیصل رانا کا ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کے دفتر اور تھانہ کوٹ چھٹہ کا دورہ، افسران کو ہدایات دیں

اتوار 3 اکتوبر 2021 17:30

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) آر پی او فیصل رانا کا ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کے دفتر اور تھانہ کوٹ چھٹہ کا دورہ،افسران کو پروفیشنل ہدایات دیں،موجود لوگوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے آئی جی پنجان راؤ سردار علی کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کے دفتر کی انسپکشن کی،دفتر پہنچنے پر ڈی ایس منور بزدار نے استقبال کیا،آر پی او نے دفتر کے ریکارڈ کا معائنہ کیا،دفتر میں پولیس سے متعلق مسائل کے حل کے لئے آنے والے افراد کے پاس جا کر ان کی تحریری درخواستوں پر قانونی کارروائی کے فوری احکامات جاری کئے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے ایس ڈی پی او کے منصب کو جس طرح فعال کرنے کا روڈ میپ دیا ہے اس پر عمل درآمد سے ایک طرف عوام کے جان و مال کا تحفظ بہتر سے بہترین انداز میں ہو گا تو دوسری طرف عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او اور آر پی او کے دفاتر جانے کی زحمات نہیں ہوں گی،آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ ڈی ایس پیز کو آن گراؤنڈ فیلڈ میں موجود ہی نہیں ہوناچاہیے بلکہ ان کی موجودگی کو نظر آنا چاہیے،بعدا زاں آر پی ا وفیصل رانا تھانہ کوٹ چھٹہ پہنچے جہاں پر ایس ایچ او نور خان نے استقبال کیا،آر پی او فیصل رانا نے تھانہ کے ریکارڈ،مال خانہ اور اسلحہ خانہ کا معائنہ کیا،انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے مختلف سوالات کئے اور قانون کے مطابق ملزمان کو ملنے والی انسانی حقوق کے تحت سہولیات کا جائزہ لیا،آر پی او نے تھانہ میں موجود عوام کو اپنے پاس بلایا اور ان کی تحریری درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،آر پی او نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی بندش اور پولیس تشدد پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ ہے جس تھانے میں تشدد یا غیر قانونی حراست کی شکائت انکوائری میں ثابت ہو گئی تو ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ احتسابی کارروائی کے علاوہ فوجداری مقدمات بھی درج کئے جائیں گے،آر پی ا وفیصل رانا نے تھانہ کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں