ڈیرہ غازی خان،جوہڑ میں ڈوب کر پانچ بچے جاں بحق

جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سال سے 11 سال کے درمیان ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل

بدھ 6 اکتوبر 2021 23:28

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) ڈیرہ غازی خان میں جوہڑ میں ڈوب کر پانچ بچے جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ بستی جندانی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں کھیلتے ہوئے دو بچے پائوں پھسلنے کے باعث پانی میں گرگئے، جنہیں بچاتے ہوئے دیگر تین بچے بھی ڈوب گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو جوہڑ سے نکالا۔جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سال سے 11 سال کے درمیان ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں