ڈیرہ غازی خان،آر پی او فیصل رانا نے ڈی جی خان کے نئے تعمیر ہونے والے ڈی پی او آفس کا افتتاح کر دیا

جمعرات 7 اکتوبر 2021 22:31

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) آر پی او فیصل رانا نے ڈی جی خان کے نئے تعمیر ہونے والے ڈی پی او آفس کا افتتاح کر دیا،48کمروں پر مشتمل نئے ڈی پی او آفس کی تعمیر ہر ساڑھی7کروڑ روپے لاگت آئی ہے،منصوبے کی بروقت معیاری تکمیل پر آر پی او کی ڈی پی ا وعمر سعید اور ان کی ٹیم کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خان کے نئے تعمیر ہونے والے ڈی پی او آفس کا افتتاح کر دیا،آر پی او کو ڈی پی او عمر سعید ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ48کمروں پر مشتمل نئے ڈی پی او آفس پر ساڑھی7کروڑ روپے لاگت آئی ہے منصوبہ بروقت مکمل ہوا ہے،کام اور میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا،نیا تعمیر ہونے والا ڈی پی او آفس جدید طرز تعمیر سے ہم آہنگ ہے جسے ہر حوالے سے معیاری قرار دیا جا سکتا ہے،آر پی او فیصل رانا نے نئے ڈی پی او آفس کی بروقت معیاری تعمیر و تکمیل پر ڈی پی ا وعمر سعید اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر ڈی پی ا وآفس ایک طرف ضلعی پولیس کا مثبت چہرہ ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف اس سے عوام کو بے پناہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں،نئے طرز تعمیر سے مکمل ہونے والے اس ڈی پی او آفس کی ہر برانچ کو پولیس رولز اور تقاضوں کے مطابق ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق عوامی مسائل کے حوالے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے ڈی پی او آفس کی تعمیر کے حوالے سے تمام وسائل بروقت مہیا کئے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں،اب اس ڈی پی او آفس کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات کے تحت عوام کے مسائل بروقت حل کرنا ہوں گی.

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں