آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر کی نیو ائیرکے حوالے سے ریجن بھر میں پر امن ماحول کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہدایات جاری

منگل 28 دسمبر 2021 23:58

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر نے نیو ائیرکے حوالے سے ریجن بھر میں پر امن ماحول کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راوٴْسردار علی کے احکامات کی روشنی میں آر پی او محمد وقاص نذیرنے نیو ائیر رپرڈیرہ غازی خان یجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی او ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمد پر معاشرے کا امن و سکون خراب کرنے والے قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ریجن بھرمیں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کے لیے قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

منشیات ڈیلر،منشیات فروش ،شراب کی تیاری، خریدوفروخت آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیے جائیں۔ نیوائیر نائٹ پر سڑ کیں بلاک کرنیو الے، ہلڑ بازی کرنے اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے۔

اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں۔ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں نیو ائیر نائٹ سے قبل شہریوں میں آگاہی مہم چلائیں کہ شہری کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کو15پراطلاع دیں۔ پنجاب پولیس جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کرنے کیلیے ہروقت کوشاں ہے اس سلسلے میں تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں