قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک ایماندار لیڈر نصیب ہوا ،شاہینہ کھوسہ

پیر 17 جنوری 2022 22:52

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار لیڈر نصیب ہوا ہے ڈاکٹر شاہینہ پی ٹی آئی ڈی جی خان کی خواتین سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو قوم کی خاطر بیک وقت بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہے جن میں معاشی اور سیاسی مافیاز سر فہرست ہیں ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ قوموں کی زندگیاں ( جب کہ ان کے اندر اخلاقی ، سماجی اور معاشی بحران اس قدر شدید ہوں ) چند سالوں میں نہیں بدلا کرتیں وقت کا تقاضا ہے کہ قوم صبر و استقامت کے ساتھ عمران خان کی قیادت میں ڈٹ کر کھڑی رہے ، عمران خان انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خاص طور پر خواتین اور نوجوان عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلہ میں پر عزم ہیں تقریب سے رقیہ رمضان نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس میں کاشفہ الطاف ، فلک ناز ، انعم فاطمہ ، نسیم شکور ، فرحت بخاری ، ایمن ، نورین ، نسیم فاطمہ سمیت درجنوں خواتین نے شرکت کی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں