ڈیرہ غازیخان:اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد دھنہ کی مبینہ آشیر باد ،علاقہ چوٹی بالا میں اساتذہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے لگے

سکولوں کے وزٹ پر رشوت ،این ایس بی فنڈ میں کرپشن ،شہد کی بوتلیں ،گفٹس کی فرمائشیں ،سکولوں کے فنڈ میں لاکھوں کی کرپشن

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:28

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد دھنہ کی مبینہ آشیر باد ،علاقہ چوٹی بالا میں اساتذہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے لگے ،سکولوں کے وزٹ پر رشوت ،این ایس بی فنڈ میں کرپشن ،شہد کی بوتلیں ،گفٹس کی فرمائشیں ،سکولوں کے فنڈ میں لاکھوں کی کرپشن،سکولوں کی حالت زارابتر،روزانہ بچے سکول میں کھیل کھیل کر واپس چلے جاتے ہیں،ہزاروں طلبہ و طالبات زیورتعلیم سے محروم ،معمار قوم کا مستقبل تباہ ہو نے کا خدشہ، کرپٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کرکے محکمے سے فارغ کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہری ثنائ اللہ لغاری کی شوشل میڈیا کر اعلی حکام سے اپیل تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چوٹی بالا میں تعینات اساتذہ سکولوں میں نہیں آتے ،مہینے میں دو مرتبہ حاضر ی لگا کر چلے جاتے ہیں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد دھنہ ان سے رشوت لے کر ان کی حاضر ی خود لگاتا ہے اور رجسٹرحاضر ی اپنے پاس رکھے ہو ئے ہیں ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میرن نانگری میں کئی مہینوں سے ٹیچرز غیر حاضر ہیںبچے سکول آکر سارا دن کھیل کھیل واپس چلے جاتے ہیں،سجاد دھنہ سکول کے این ایس بی فنڈ ، سکولوں کی مرمت ،تزائین آرائش لاکھوں روپے کے گھپلے کر رہاہے،سکولوں کے وزٹ پراساتذہ سے منتھلی وصول کرتا ہے ،چھٹی منظور کرنے میوچل اورلون ٹرانسفر کے ریٹ فکس کئے ہوئے ہیں،جو پیسے نہیں دیتا اسکی روپورٹ کرکے شوکاز دلاتا ہے ،سکولوں میں ہزاروں طلبائ و طالبات زیور تعلیم سے محروم ہیں ،اہل علاقہ بچوں کے والد ین اور شہری ثنائ اللہ لغاری نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم دشمن کرپٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد دھنہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے اسے محکمہ سے فارغ کیا جائے ورنہ ہم وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں