مساجد اور مدارس دنیا کی بقاء کا ذریعہ ہے،مقررین

اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو سب سے قیمتی چیز ایمان دیا ہے مدارس نے اسلام کا بیڑہ اٹھایا مدارس دین اسلام اور قرآن کی حفاظت واشاعت کے مراکزکوئی ختم نہیں کرسکتا، کانفرنس سے خطاب

جمعہ 11 مارچ 2022 23:54

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2022ء) مساجد اور مدارس دنیا کی بقاء کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو سب سے قیمتی چیز ایمان دیا ہے مدارس نے اسلام کا بیڑہ اٹھایا مدارس دین اسلام اور قرآن کی حفاظت واشاعت کے مراکز ہیں دین اسلام اور قران کی طرح انکو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار ڈیرہ غازی خان مرکزالبدرین گرمانی والا میں ہونے والی امت اصلاح کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین میں حافِظ ذاکرالرحمن صدیقی ناظم اعلی مرکزی جمیعت اہلحدیث عالمی پاکستان،مولانا بشیر احمد خاکی، مولانا اکرام زاھد بھٹوی،قاری یسین حیدر صدر اہلحدیث یوتھ فورس، مولانا عبدالحق حقانی، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، نعیم الرحمن شیخوپوری، عبدالرزاق طاہر، حافظ محمدعثمان کھلول، قاری عیسی مبشر کھلول، امیر ندوت الخطباء مولانا غلام مصطفیٰ سلفی، مولانا وسیم سلفی، دیگر مقامی علماء کرام شریک تھے کانفرنس میں تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہل مخدوم زاہد قریشی،تحصیل ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث عبدالمتین بھٹہ،مرکزی رہنما اہلحدیث یوتھ فورس عبدالمنان شورش، کوٹ چھٹہ سے حافظ کمال انور سمیت کوٹ چھٹہ، چوٹی،سخی سرور،شاہ صدردین، شادن لنڈ،دراہمہ،غازی گھاٹ،مظفرگڑھ،کلروالی،جام پور دیگر قصبوں اور تحصیلوں سے جماعتی احباب قافلوں میں تشریف لائے کانفرنس کے مہمانان خصوصی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث عالمی پاکستان مولانا شریف خان چنگوانی،سردار سیف الدین خان کھوسہ، شاہراو خان کھلول تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نیکہا مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں مدارس دین اسلام اور قرآن کی حفاظت واشاعت کے مراکز ہے اسلام اور قران کی طرح انکو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا دینی مدارس کا پیغام محبت الفت واخوت کا پیغام ہے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا دونوں جہانوں کی کامیابی ہے مولانا بشیر احمد خاکی نیکہا علماء کرام اور مدارس نے اسلام کی حفاظت واشاعت کا بیڑہ اٹھارکھا ہے مولانا اکرام زاھد بھٹوی نیکہا حب رسول کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے آپ محسن اعظم محسن انسانیت اور رحمت العالمین ہے رسول اللہ نے چھوٹو پر رحم اور والدین کی عزت کرنے کی ہدایت فرمائی قاری یسین حیدر صدر اہلحدیث یوتھ فورس، مولانا عبدالحق حقانی، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، نعیم الرحمن شیخوپوری، عبدالرزاق طاہر نیکہا رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیاکو جنت کا عملی نمونیہ بنایا جاسکتا ہے والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں حافظ محمد عثمان کھلول نے کہا مدرسہ مرکز البدرین گرمانی والا سے ہر سال درجنوں افراد قرآن حفظ کرتے ہیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس دنیاوی تعلیم بھی دے رہے ہیں اسی طرح حکومت کو چاہئے وہ اسکولوں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں