پاکستان تحریک انصاف کا دور پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، شمعونہ بادشاہ قیصرانی

بدھ 13 اپریل 2022 23:48

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کا دور پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا،نااہل کپتان اور اسکی ٹیم نے ملک کو کرکٹ کا گراؤنڈ بناکر کرپشن ،لوٹ مار کے چوکے چھکے لگائے،غریب عوام کا جینا محال گیا ،میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک میں غرور،تکبر اور قومی راہنماں کی کردار کشی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ،میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگایہ بات مسلم لیگ ن کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے نوجوانوں کو ریاست مدینہ اور نئے پاکستان کے سبزباغ دیکھا کر مایوس کیاناقص پالیسیویں اور معاشی منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں اور دن بدن بڑھتی بے روزگاری کے باعث نوجوانوں سٹرکوں پر مارے پھر رہے ہیں اب انشائ اللہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں 2018 میں روکا تھا۔

(جاری ہے)

گوادر اور سی پیک منصوبے میں تیزی لائیںگے ان کی تکمیل سے ملک میں خوشحالی کا نیا سفر شروع ہو گا۔ عوام پی ٹی آئی حکومت کا بدترین دور دیکھ چکے ہیں اور اب عمران نیازی کے کسی دھوکے،فریب اور بہکاوے میں آنے والے نہیںانشا اللہ اب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا میاں شہباز شریف عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگی

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں