جشن خالق آباد اور جشن قلات کی تقریبات کا سلسلہ جاری

بلوچستان کی تاریخ کے تمام فیسٹیول اور رائفل شوٹنگ میں بڑی تعداد میں شوٹرز نے حصہ لیکر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:03

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) جشن خالق آباد اور جشن قلات کی تقریبات کا سلسلہ جاری بلوچستان کی تاریخ کے تمام فیسٹیول اور رائفل شوٹنگ میں بڑی تعداد میں شوٹرز نے حصہ لیکر تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں 5 سو سے زائد شوٹر نے حصہ لیا مزید 2 سو شوٹر آج مقابلوں میں حصہ لیں گے تفصیلات کے مطابق جشن خالق آباد اورجشن قلات رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے اور اب تک جشن خالق آباد میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ہیں اور علاقے کے لوگوں نے پہلی بار خوشی محسوس کی ہے اور گزشتہ تمام جشن اور سپورٹس فیسٹیول کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے آل بلوچستان شہید عبدالخالق رائفل شوٹنگ کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز 15 سو سے زائد شوٹر نے مقابلوں میں حصہ لیا جو کہ اندھیرے کے باعث مقابلہ روکنا پڑا اور شوٹر کے مقابلے آج سے دوبارہ شروع ہونگے رائفل شوٹنگ میں مزید 2 سوشوٹر نے اپنے نام درج کرادیئے اب تک مقابلوں میں لورالائی کے شیخ جمعہ زیارت کے عبدالقادر 5 پانچ نشانے مارکر پہلے نمبر پر اور کچلاک کے عبدالظاہر ‘ قلات کے بابو علی احمد اور کانک کے مقصود احمد نے 4 چار نشانے مارکر دوسرے نمبر ہیں اس موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور مہمانوں کیلئے کھانا سمیت دیگر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے لوگوں میں پہلی مرتبہ جوش و جذبہ کیساتھ جشن خالق آباد اور جشن قلات میں شریک ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں