خالق آباد،میرخالدخان لانگوکی گرفتاری کے خلاف اوررہائی کیلئے قومی شاہراہ بلاک

انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ، میرخالدخان لانگوکی جلدازجلدرہائی عمل میں لائی جائے ،مظاہرین کا مطالبہ

پیر 6 جون 2016 18:28

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء) میرخالدخان لانگوکی گرفتاری کے خلاف اوررہائی کے لیے خالق آبادمنگچرمیں قومی شاہراہ بلاک احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کی مذاکرات کے بعداحتجاج ختم کردی گئی تفصیلات کے مطابق میرخالدخان لانگوکی گرفتاری کے خلافآج علی الصبح تقریباً چاربجے نیشنل پارٹی خالق آبادکے کال پر خالق آبادمنگچربازارکے مقام پرمظاہرین نے قومی شاہراہ روکاوٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بندکردی گئی جس کے باعث دنوں اطراف سینکڑوں گاڑیوں کی لائن لگ گئی ہزاروں مسافرپھنس کررہ گئی مقامی نتظامیہ اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ کھوسہ، صوبیدارایف سی محمداشرف، تحصیلدارمحمداقبال کھوسہ، نائب تحصیلدارنورمحمدمحمدشہی، میجررسالدارعلی اکبرمینگل ودیگرنے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں میرسراج احمدلانگو، کامریڈ علی اکبرلانگو، ٹکری عبدالنبی محمدشہی ،میرنصیراحمدلانگو،حاجی محمدیوسف لانگو،میرممتازلانگو، میرجاویداقبال لانگو،حاجی حسین احمدلانگو،اوردیگرسے مذاکرات کے بعدگیارہ بجے کو احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کھول دی گئی اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ میرخالدخان لانگوکی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گیانہوں نے کہاہے کہ میرخالدخان لانگوکی علاقے کی خدمت ایک روشن باب ہے موصوف نے علاقے کومختصرمدت میں ترقی کے راہ پرگامزن کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل علاقہ پسماندگی کاشکار تھاکسی قسم کی بنیادی سہولت میسرنہیں تھی لیکن میرخالدخان لانگوکی کوششوں سے علاقہ تین سال کے قلیل عرصے میں ترقی کے راہ پرگامزن ہوا عوام کوان کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرمیسرہونے لگے نادراآفس کے قیام سے قومی شناختی کارڈ علاقے میں بنائے جانے لگے ، بینک کے قیام سے عوام کورقوم جمع کرنے اورنکلوانے میں آسانی پیداہوگئی ، صحت تعلیم اورپینے کی پانی کے لیے بھی تاریخی اقدمات اٹھائے گئے اس کے علاوہ دیگرعوامی فلاح وبہبودکے لیے بھی بے شمارترقیاتی اقدمات اٹھائے گئے ہم حکومت ودیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرخالدخان لانگوکے کارکردگی کاجائزہ لیکر ان کوعوام کے وسیع ترمفادمیں جلدازجلدرہا کیاجائے تاکہ علاقہ ترقی کاسفرجاری رکھ سکے میرخالدخان لانگوکوعلاقے کے خدمت کے عوض سازشوں میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام ان سازشوں کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہاکہ میرخالدخان لانگوکی عوام دوست اقدمات ناقابل فراموش ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرخالدخان لانگوکی جلدازجلدرہائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں