حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ او رکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،بیگم نجمہ ارشد

بدھ 22 فروری 2017 23:25

ڈی جی خان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی بیگم نجمہ ارشد نے کہا ہے کہ کھیل جسمانی ورزش کیلئے ضروری ہیں ان کے انعقاد سے طلبہ میں لیڈرشپ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ او رکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ میں کھیلوں کے گراونڈزکی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور صوبائی و ڈویژنل سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ․ مہمان خصوصی نے کالج کی طالبات کے مابین ہونے والے رسہ کشی اور کرکٹ کے مقابلے کو دیکھا ․ پرنسپل ادارہ مسز غزالہ قدوس نے مہمان خصوصی کو کالج میں ہونے والے کھیلوں کی کارکردگی اور تعلیمی نتائج بارے آگاہ کیا ․ قبل ازیں مہمان خصوصی ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے ربن کاٹ کر سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں