پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح

بدھ 22 فروری 2017 23:25

ڈی جی خان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)پھول نہ صرف قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ماحول کوخوشگوار بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹرکالجز ڈیرہ غازیخان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سپورٹس گالا کے موقع پر ہونے والی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ․ اس موقع پر پرنسپل ادارہ مسز غزالہ قدوس نے بتایاکہ نمائش میں 50سے زائد اقسام کے پھولوں کی سجاوٹ کی گئی ہے جس سے آنے والے مہمانوں اور شائقین کو مختلف قسم کے پھول اور ان کی خوشبو و رنگ بارے آگاہی ہوئی ہے ․ اس کے علاوہ کالج میں بزم اردو کے زیر اہتمام خواتین شعراء کیلئے محفل مشاعرہ او رطالبات کے مابین آرٹ مقابلے کا بھی انعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی سابق پرنسپل مسزنصرت سیف اللہ تھیں․ محفل مشاعرہ میں ڈیرہ غازیخان کی معروف شعرا نے اپنے کلام سے طالبات کو خوب محظوظ کیا ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں