بوائز سکائوٹس کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار کاانعقاد

بدھ 22 فروری 2017 23:29

ڈی جی خان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)بوائز سکاوٹس کے عالمی دن کے موقع پر گرلز گائیڈز و بوائز سکاوٹس آفس ڈیرہ غازیخان میں سیمینار کا انعقادکیاگیا جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد اسداللہ شہزاد ، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم ، صدر چیمبرآف کامرس حاجی محمد حسین ، ریجنل آرگنائزر بوائز سکاوٹس ملک محمد عرفان ، ڈویژنل ٹرینر گرلز گائیڈ آسیہ پروین سمیت گرلز گائیڈ موجودتھیں․ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکاوٹس قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں ، شجرکاری ، ماحولیات کے تحفظ ، شمسی توانائی کے فروغ اور قومی تعمیرو ترقی میں بھر پورکردارادا کرتے ہیں ․ موجودہ حالات کے پیش نظر بوائز سکاوٹس اور گرلز گائیڈز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے لوگوں میں جذبہ حب الوطنی اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے مہم چلائیں ․ دریں اثنا بوائز سکاوٹس گرلز گائیڈ آفس کے لان میں پودے لگائے گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں