شاہد آفریدی کا غازی یونیورسٹی اور اپنی تنظیم آفریدی پروجیکٹ کی مبمر سازی کیمپ کا دورہ

،فاؤنڈیشن کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

شاہد آفریدی کا غازی یونیورسٹی اور اپنی تنظیم آفریدی پروجیکٹ کی مبمر سازی کیمپ کا دورہ
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے بدھ کے روز غازی یونیورسٹی اور اپنی تنظیم آفریدی پروجیکٹ کی مبمر سازی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے سٹار کرکٹر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا،یونیورسٹی کی فضاء بوم بوم کے نعروں سے گونج اٹھی۔

انہوں نے طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم لوگ ڈاکٹر، انجینئر اور ٹیچر بھی بن جائینگے لیکن سب سے پہلے پاکستانی بننا ہوگا۔انہوں نے جوش خطابت میں کہا ہم نہ سندھی، نہ پٹھان، نہ مہاجر ، نہ سرائیکی، نہ بلوچی بلکہ ہم لوگ پٹھان ہیں۔شاہد افریدی نے کہا کہ سیاست دانوں سے بڑی بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں مگر میں سیاست دان نہیں ہوں۔ بارش ہوتی ھے تب ہی پانی آتاھے۔ آپ لوگ نے ہرمشکل گھڑی میں میراساتھ دیا۔شاہدآفریدی کا اپنی تنظیم ’’آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل۔ شاہدآفریدی کی آمد پر شدید رش اور بدنظمی کے باعث تقریب کو مختصر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں