ڈی آئی خان،ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی عائدکر دی گئی

ہفتہ 11 اگست 2018 18:17

ڈی آئی خان،ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی عائدکر دی گئی
ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی عائدکر دی گئی، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ فوڈ کے حکام کے مطابق صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دکاندار ذبح شدہ مرغی اپنی دوکان پر لٹکائیں گے اور نہ فروخت کریں گے بلکہ مرغی فروش گاہک کے سامنے مرغی زبح کر کے فروخت کرنے کے پابند ہوں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں